• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبا میں سگریٹ نوشی کا رجحان باعث تشویش ہے: آگاہی سیمینار

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سبین گل خان نے کہا ہے کہ حکومت نشہ سے پاک پاکستان کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ،ضلعی سطح پر ڈرگ کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنایا جارہاہے تاکہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوسائٹی برائے تحفظ حقوق اطفال (سپارک) کے زیر اہتمام تمباکو کنٹرول ایکٹ آگاہی سیمینار سے خطاب میں کیا ، مہمان خصوصی صدر ڈسٹرکٹ بار محمد ناظم خان ،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سیکنڈری ریاض احمد خان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم الحسن رمزی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر عباس ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر تحصیل صدر میاں خالد عالم ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر صدر طارق حبیب فاروقی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر( زنانہ ) تحصیل سٹی رخشندہ قمر صدیقی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا جاوید محمود ،شاہد محمود انصاری، میاں نعیم ارشد ، خرم شہزاد، رانا نعیم احمد و دیگر شریک تھے،مقررین نے کہا کہ طلبا میں سگریٹ نوشی کا رجحان باعث تشویش ہے ،تعلیمی اداروں کے 50میٹر تک سگریٹ اور تمباکو کی مصنوعات کی فروخت روکنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔
تازہ ترین