• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت گرانے کی غیر جمہوری کوششیں کامیاب نہیں ہو نگی: پیپلزپارٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی ملتان کے ضلعی جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی، سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یاسین، عبدالرئوف لودھی، عالمگیر گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے پیچھے چھپ کر پیپلزپارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے والوں کا انجام قریب ہے آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے پکڑ کر پیغام دینے والوں نے ہمیشہ جمہوریت پر شب خون مارا ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، عبدالقادرشاہین اور خواجہ رضوان عالم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت گرانے کی غیر جمہوری کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی ، پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں،حکومت عوامی خدمت کے بجائے انتقامی آگ میں جھلس رہی ہے، پریس کانفرنس میں خواجہ نور مصطفیٰ ، رانا جاوید اختر ، سردار ظفر اللہ خان ، رانا اقبال نون ، صفدر سرسانہ ، فیروزہ فیض ، سردار اللہ نواز ، ساجد علی تقی ، وسیم عباس ، صفدر پہوڑ ، خرم شہزاد دستی ، عارف شاہ شریک تھے ۔
تازہ ترین