• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش سےسیلابی صورتحال، نکاسی آب کا سلسلہ جلد مکمل کرنیکا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) بارش نے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا کر دی ، گلیاں ،سڑکیں زیر آب آگئیں ، نشیبی علاقوں میں پانی تاحال موجود ہے اور شہری دن بھر گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف رہے، دن نکلتے ہی گہرے بادل ملتان کی حدود سے روانہ ہوگئے ، سورج نکلنے سے سردی کی شدت میں کمی ہو گئی، دریں اثنا بدھ کے روز وقفے وقفے سے 16گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی بارش کے پیش نظر واسا میں ایمر جنسی کا سلسلہ بد ستور جاری ہے، منیجنگ ڈائر یکٹر واسا رائو محمد قاسم نے رات کے وقت مختلف علاقوں اور ڈسپوزل سٹیشنوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کی خود مانیٹرنگ کی اور تما م ڈپٹی ڈائر یکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں نکاسی آب کا سلسلہ جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بارش کے بعد شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن کیا، غلہ و سبزی منڈی اور جنرل بس سٹینڈ پر بھی خصوصی صفائی مہم چلائی گئی جس کی قیادت منیجر آپریشن داؤد مکی نے کی۔
تازہ ترین