• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل روڈز پردوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کااستعمال لازمی قرار

ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر میں ٹریفک نظام میں بہتری اور جدت کے لئے5 ماڈل روڈز بنائے گئے ہیں، جن میں کلمہ چوک سے کے ایف سی چوک (قسور گردیزی روڈ)، ایس پی چوک سے نواں شہر (ابدالی روڈ)، چونگی نمبر 9 سے چمڑہ مارکیٹ، (ہمایوں روڈ) ، چونگی نمبر 9 سے چونگی نمبر 6(بوسن روڈ ) اور قذافی چوک سے حمزہ چوک (سبزی منڈی روڈ) شامل ہیں، ماڈل روڈز پر دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کااستعمال لازمی ہے،اوور سپیڈنگ اور موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی، دریں اثناچیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب کی زیر نگرانی کمیونٹی پالیسنگ پر عملدرآمد جاری ہے، اس سلسلے میں سکول و کالجز کے طلباء پر مشتمل ٹریفک ہیلپ والنٹئیرز اپنے اپنے سکول و کالج کے سامنے ڈیوٹی کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین