• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی ڈی سی نے نوٹس لے لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر ڈی سی ملتان و چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ مدثر ریاض ملک نے نوٹس لے لیا ہے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالجبار سمیت دیگر انتظامیہ کو طلب کر لیا ہے،بتایا گیا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی جانب سے ڈی سی کو بوگس رپورٹس پیش کی جارہی ہیں، گاڑیوں کی خرابی کے باوجود سیکڑوں ٹن کوڑا اکھٹا کرنے کی رپورٹ دی گئی ہے ، گذشتہ روز ڈی سی کی سربراہی میں میٹنگ میں انتظامیہ کو کارکردگی بڑھانے کیلئے لائحہ عمل بنانے بارے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین