• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر منور عباس کوسی ای او کام سے روک دیا،ڈاکٹر شاہد محمود بخاری کو جاری رکھنے کی ہدایت

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان نے چیف ایگزیکٹو افسر ڈسٹرکٹ اتھارٹی ہیلتھ کے عہدے پر ڈاکٹر منور عباس کو کام کرنے سے روک دیا ، ڈاکٹر منور عباس نے سروس ٹریبونل سے تبادلے کیخلاف حکم امتناع حاصل کیا تھا جس کے بعد انہوں نے بدھ کو سی ای او کے عہدے کے فرائض سرانجام دینے شروع کئے تھے، واضح رہے سی ای ہیلتھ کی سیٹ فی الحال متنازع بنی ہوئی ہےاور ڈپٹی کمشنر نےڈاکٹر شاہد محمود بخاری کو سی ای او کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
تازہ ترین