• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول سکیورٹی گارڈز کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن ملتان نے سکول سکیورٹی گارڈز کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی ،یہ فیصلہ سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر خان کی صدارت میں تعلیمی افسروں کےاجلاس میں کیا گیاجس میں ڈی ای او ریاض خان، جاوید رفیق، رانا ولایت علی، خالد عالم ، رخشندہ قمر، طارق فاروقی نے شرکت کی اجلاس میں ایسےسیکورٹی گارڈ جن کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہوچکی ہے ان میں توسیع کی منظوری دی گئی ، ڈسٹرکٹ ریویوکمیٹی کا اجلاس 23فروری کومنعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین