• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندھارا ہندکو اکیڈمی میں تمام پاکستانی زبانوں کی ترقی کیلئے بھی کام ہو رہا ہے

پشاور( وقائع نگار )گندھارا ہندکو بورڈپشاور کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب گزشتہ روز گندھارا ہندکو اکیڈمی کے ڈاکٹر ظہور احمد اعوان کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی پشاور کی نجی یونیورسٹی کے پروفیسر محمد عادل تھے۔تقریب میں کئی افراد نے شرکت کی۔ اقوام متحدہ کے اس سال دئیے گئے عنوان’’مقامی زبانوںکا ترقی، امن عامہ اور مصالحت میں کردار‘‘ کے تحت حاضرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مہمان خصوصی نے گندھارا ہندکو بورڈ کی ہندکو سمیت دیگر زبانوں اور ان کے ادب کی ترویج و ترقی کے حوالے سے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گندھارا ہندکو اکیڈمی پاکستان کی واحد اکیڈمی ہے جہاں ہندکو سمیت تمام پاکستانی زبانوں کی ترقی کے لئے بھی کام ہو رہا ہے خیبر پختونخوا میں بالخصوص سات زبانیں بولی جاتی ہیں اور اس لحاظ سے خیبر پختونخوا ست لسانی صوبہ ہے جس میں ہندکو، پشتو،سرائیکی، کوہستانی، کھوار، گوجری اور فارسی زبان شامل ہیں ،اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ مادری زبانوں کو اُن کا جائز مقام اور حق دیا جائے۔
تازہ ترین