• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے کسی بھی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی مخالفت کرینگے‘سردار خان

پشاور( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی قبائلی اضلاع حاجی سردار خان نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار قبائلی اضلاع میں آئین سے متصادم قانون لانے کے لئے سرگرم ہے جہاں پر کسی بھی قبائلی کووارنٹ کے بغیر گرفتار کیا جاسکے گا۔جو کہ سابقہ فاٹا میں ایف سی آر کے تحت کیا جاتا تھا۔ٖٖگورنر کے تجویز پر پولیس کا متوازی نظام لیویز فورس کے نام سے متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہےحکومت کے اس ظالمانہ اقدامات سے قبائلی اضلاع کے باسیوں کو وہ حقوق حاصل نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ گورنرفاٹا مرجر اور ریفامز میں سب سے بڑا رکاوٹ ہے۔ ہرروز نت نئے تجربات کررہے ہیں۔وہ قبائلی عوام کے زخموں پر مرہم پٹی رکھنے کے بجائے اپنے اختیارات کے جنگ میں مصروف ہے۔لیکن وہ دور گزرچکا ہے ۔اب غیور قبایل اپنا حق چھیننا بخوبی جانتے ہیں۔جماعت اسلامی حکومت کے کسی بھی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی بھر پور مخالفت کرے گی۔اگر فاٹا مرجر کے لئے ہم لانگ مارچ کرسکتے تھے تو قبایلی عوام کے حقوق کے لئے بھی کرسکتے ہیں۔ہمیں آئین پاکستان سے متصادم کوئی بھی قانون منظور نہیں ۔قبائلی عوام کو بھی وہ حقوق ملنے چاہیے جو ملک کے دوسرے شہریوں کو میسر ہیں۔
تازہ ترین