• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی تعداد، برن سنٹر نے حکومت سے 30کروڑ روپے مانگ لئے

پشاور (خصوصی نامہ نگار )جھلسنے اور حادثات میں زخمی افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد پیش نظر برن اینڈ ٹراما سنٹر نے حکومت سےمزید 30 کروڑ روپے فنڈ مانگ لیا جس کے لئے پی سی ون محکمہ خزانہ کو بھیج دیا ہے۔ سنٹر میں پچھلےسال نومبر سے جھلسے افراد اور دیگر زخمیوں کو علاج فراہم کیا جارہا ہے پہلے تین مہینوں میں ایسے چار ہزار افراد کو پلاسٹک سرجری کی سہولت کی فراہم کی گئی ہے مجموعی طور سنٹر میں اب تک چھ ہزار افراد کا علاج کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق حکومت نے سنٹر کوچھ کروڑ فراہم کئے تھےجو خرچ ہو چکے ہیں ۔صوبے کے علاوہ افغانستان سے بھی جھلسنے والے افراد کو علاج کے لئے سنٹر لایا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈویژنل سطح پر برن یونٹس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہےڈی آئی خان، بنوں اور تیمرگرہ میں برن یونٹس کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ سوات میں کام شروع کر دیا گیا ہے ،تیمرگرہ، چترال اور بنوں میں یونٹس میں تاحال پلاسٹک سرجنز کی تعیناتی نہیں کی گئی ہے ان علاقوں کے متاثرہ افرادکو بھی پلاسٹک سرجری کےلئے پشاور لایا جارہا ہے ۔
تازہ ترین