• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیس گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم ہے‘ حافظ حشمت

پشاور(نمائندہ جنگ) نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے ایک بیان میں پشاور اور خصوصاً پی کے 66میں بیس بیس گھنٹے کا ناروالوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم ہے ۔ میٹرک کے سالانہ امتحانات قریب ہیں اور طلباء کی قیمتی اوقات اور پڑھائی بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کی وجہ سے متاثر ہورہی ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ واپڈا احکام نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھاکہ جن جن فلڈر ز پر میٹرز لگاجائے وہاں پر فوری طورپر بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آجائے گی لیکن صورتحال میٹرز لگانے کے بعد بھی جوہ کی توں ہے ایک سازش کے ذریعے عوام کو دوبارہ میٹرز لگانے سے انکار پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بارش کا بہانہ بناکر گزشتہ تین دنوں سے بجلی بند ہیں نظام زندگی مفلوج ہیں مساجد ، سکولز اور گھروں میں پانی نہیں ہیں اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو عوام احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔
تازہ ترین