• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ طلبہ محاذکاصوبائی وزیر بلدیات کے دورہ یونیورسٹی پر مظاہرہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ طلبہ محاذ نے صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی کی پشاور یونیورسٹی میں کانفرنس میں شرکت کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ صوبائی وزیر بلدیات مظاہرین کے پاس آئے اور طلبہ پر تشدد کی تحقیقات کے لئے بنائی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کرنے اور طلبہ کا موقف وزیر اعلیٰ تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ متحدہ طلبہ محاذ نے دعویٰ کیا ہے کہ طلبہ کے متوقع احتجاج کے پیش نظر وزیر اعلیٰ محمود خان کانفرنس میں شرکت کے لئے نہیں آئے ۔ طلبہ نے پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی لگائے، پارلیمانی کمیٹی نے پچھلے سال طلبہ پر پولیس تشدد کی تحقیقات کی تھی جس کی رپورٹ تقریباً دو مہینے قبل حکومت کو پیش کر دی گئی ہے جس میں یونیورسٹی کے دو اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی گئی تھی لیکن ابھی تک رپورٹ عملدرآمد نہیں ہوا۔
تازہ ترین