• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید دور میں بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ قرار دادیں

پشاور( وقائع نگار )مادری زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے عالمی دن کے موقع پر کلچر جرنلسٹس فورم کا اجلاس صدر احتشام طورو کی صدارت میں ہوا اجلاس میں روخان یوسفزئی ٗامجد علی خادم ٗ شیر عالم شینواری ٗامجد ہادی یوسفزئی ٗعنایت الرحمن ٗسجاد خلیل ٗعزیز یونیری ٗضیاء الاسلام ٗہدایت خان ٗسراج عارف ٗفدا سرحدی ٗشہزادہ فہد ٗاسلام گل آفریدی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں چند قرار دادیں متفقہ طورپر منظور کی گئیں۔ ایک اور قرار داد میں کہا گیا کہ سکول و کالجوں میں مادری زبانوں کے اساتذہ کی آسامیاں پیدا کی جائیں جبکہ مادری زبانوں میں دوسرے زبانوں تراجم کیلئے پراجیکٹس شروع کئے جائیں ۔ایک اور قرار داد میں کہاگیا کہ مادری زبانوں کے لکھنے والوں کے کتابوں کی سرکاری طور پر اشاعت کا بندوبست کیا جائےایک اور قرار داد میں سرکاری ٹی وی پر مادری زبانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرنے اور مادری زبانوں کے وقت میں کٹوتی کی شدید مذمت کی گئی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ سرکاری ٹی وی پر مادری زبانوں کے ڈراموں اور دیگر پروگراموں کے فروغ کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔ مقررین نے کہا کہ جدید دور میں بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے زبان صرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے۔
تازہ ترین