• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں کی بندش اور ملازمتوں سے برطرفی ‘محر روں کا مظاہرہ

پشاور(لیڈی رپورٹر) ضلع کرم کے ایجنسی ویلفیئر فنڈسے بھرتی ہونے والے محر روں نے تنخواہوں کی بندش اور ملازمتوں سے برطرفی کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پچیس تک محرران ایجنسی ویلفیئر فنڈ سے پندرہ سالوں سے کرم میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔فاٹا انضمام کے وقت حکومت نے ان کی ملازمتوں کو تحفظ دینے کا وعدہ بھی کیا لیکن اس کے باوجود دس ماہ سے تنخواہیں بند ہیں ۔ اس سلسلے میں محرران نے جب ڈی سی کرم کو تنخواہ کیلئے درخواست دی تو انہوں نے تنخواہیں دینے کی بجائے ہمیں ملازمتوں سے فارغ کر دیاحالانکہ تمام متاثرہ محرران نے دہشتگردی کے باوجود حساس علاقوں میں ڈیوٹیاں دیں ‘جس کا صلہ ملازمتوں سے نکالنے کی صورت میں ملا۔ مظاہرین نے وزیر اعظم ‘ وزیر اعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا ‘ ترجمان صوبائی حکومت اجمل وزیر ‘چیف سیکرٹری ‘ کورکمانڈر پشاور اوربریگیڈ نائن ڈویژن کے بریگیڈیئر سے مطالبہ کیا کہ تمام محرران کو تنخواہوں کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی اور ملازمتوں پر بحالی کرکے نئی مستقل آسامیاں تخلیق کرکے ان کو ملازمتیں دی جائیں۔
تازہ ترین