• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پراپوزیشن کو مدعونہ کرکے کم ظرفی کامظاہرہ کیا‘ جمیل قمر

پشاور(نیوزرپورٹر)پیپلزلائرزفورم خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری محمدجمیل قمرایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے سعودی ولی عہد محمدبن سلیمان کے دورہ پاکستان پراپوزیشن کو مدعونہ کرکے کم ظرفی کامظاہرہ کیاہے جب بھی کسی ملک کاسربراہ پاکستان کادورہ کرتاہے تو اس کے اعزازمیں دی جانے والی ضیافتوں میں حکومت وقت اپوزیشن جماعتوں کے زعماء کو مدعوکرتی ہے لیکن اپوزیشن کی جانب سے دورہ ولی عہد کے خیرمقدمی کے باوجود موجودہ حکومت نے وزیراعظم ہائوس اوربعدازاں صدارتی محل میں منعقدہ تقریبات میں اپوزیشن کو دعوت دیناگوارانہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو سعولی ولی عہد کے ساتھ افرادی قوت کے روزگارکے بارے میں معاملات طے کرنے چاہئیے تھے۔
تازہ ترین