• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ڈاکٹروں کی معائنہ اور ا ٓپریشن فیس کا تعین کرے، کنزیومر کورٹ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ راولپنڈی کے جج راناعبدالحفیظ نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مریضوں کو ڈاکٹروں کے استحصال سے بچانے کے پنجاب اور وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انکے زیر انتظام علاقوں میں چلنے والے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی چیک اپ اور آپریشن فیس متعین کی جائے، عدالت نے یہ حکم ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی سے ایک خاتون کی ہلاکت پر ڈاکٹر فضل الٰہی کو 27لاکھ 84ہزار روپے سے زائد کا ہرجانہ ادا کرنے کے تحریری فیصلے میں جاری کیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ ہسپتالوں میں اعلیٰ سہولیات کی وجہ سے کمی بیشی ہو سکتی ہے مگر صارفین کے علم میں لائے بغیر علاج کو لاکھوں تک پہنچانا ڈاکٹروں کی غفلت اور تعلیمی قابلیت پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے ہوتا ہے جو صارفین کے ساتھ زیادتی ہے عدالت نے فیصلے میں اداروں کو پابند کیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے زیر انتظام علاقوں میں قائم ہسپتالوں میں فیسوں کی وصولی کا شیڈول، ریٹ لسٹ کی صورت میں ہسپتال کے باہر واضح طور پرنصب کیا جائےگا ، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنا پنجاب کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت کارروائی عمل میں لاکر کنزیومر کورٹ کو آگاہ کیا جائے۔
تازہ ترین