• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہڑ میں فائرنگ سے نوجوان قتل، ایک کو پھندا ڈال کر مار دیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک کم عمرلڑکے سمیت دوافرادجان کی بازی ہارگئے۔تھانہ ویسٹریج کے علاقہ چوہڑچوک میں بس سٹاپ پرکھڑے زبیراعوان ولدسراج دین سکنہ جنڈضلع اٹک کونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ادھرتھانہ صدربیرونی کے علاقہ میراخوردچکری روڈپر14سالہ لڑکے کوگلے میں گلوبندسے پھنداڈال کرقتل کردیا گیا۔پولیس کو وحید اخترنے بتایاکہ میرا بیٹا عبداللہ گھرکی چھت پرکھیل رہاتھامیں اسلام آبادسےواپس گھرپہنچاتو وہ چھت پر مردہ پڑاتھا۔ ادھر رات گئے پولیس اس معاملے کوخودکشی قراردینے کی کوشش کررہی تھی۔دریں اثناءوارث خان کے علاقے میںاشتہاری مجرم شہباز خان نے پولیس ریڈکے دوران خودکوفائرمارکرزخمی کرلیا۔
تازہ ترین