• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کاسابقہ ٹیرف بحال ہونے پر روٹی، نان اور کلچہ کے نرخ کم کئے جائیں، شہری

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) نانبائیوں کیلئے سابقہ گیس ریٹس اور ٹیرف بحال ہونے کے باوجود نان اور روٹی کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی اور بدستور مہنگی روٹی اور نان فروخت ہورہے ہیں۔جس پر عوام نے احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے پرانے ریٹس بحال کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ اس سے قبل پتیری روٹی 6اور خمیری روٹی کا سرکاری ریٹ8جبکہ کلچہ10روپے کاتھا لیکن نانبائی روٹی 7اور نان 8روپے کا فروخت کرتے تھے۔ گیس ریٹس بڑھائے جانے کے بعد نانبائی پتیری روٹی 8اورخمیری 10روپے اور کلچہ12روپے میں فروخت کرنے لگے تھے۔ عوام نے وزیراعظم عمران خان‘ وفاقی وزیر پٹرولیم اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ روٹی، نان اور کلچہ کے سابقہ ریٹس بحال کرانے کی ہدایت کی جائے۔
تازہ ترین