• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ ، گرمیوں میں کمرشل صارفین کو پانی کی عارضی بندش کی تجویز

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ ایریاز میں گرمیوں میں گھریلو صارفین کو ضرورت کے مطابق پانی فراہمی کیلئے کمرشل صارفین کو عارضی طور پر پانی کی سپلائی بند کئے جانے کی تجویز ہے ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی کینٹ بورڈ کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز صدر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈیئر شہزاد تنویر کی زیر صدارت ہوا جس میں وائس پریذیڈنٹ ملک منیر ، ایگزیکٹو آفیسر سبطین رضا کے علاوہ منتخب اور نامزد ممبران نے شرکت کی ، اجلاس میں رہائشی و کمرشل نقشوں کی منظوری کے ساتھ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع بھی منظوری دی گئی۔ بعض ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اجلاس کے دوران پانی بندش کی تجویز کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
تازہ ترین