• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم اور چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں ،تین موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ کینٹ کے علاقے میںبنک سے رقم نکلوانے والےغلام عباس کونوسربازنے 90ہزارروپے سے محروم کردیا۔تھانہ گنج منڈی کو نازیہ نے بتایا کہ خریداری کے لیے اپنے بیٹے عمر کے ہمراہ مچھلی منڈی آئی،اس دوران 3 نامعلوم ا فراد موٹرسائیکل پر آئے اور اسلحہ کی نوک پر 28سو روپے اور موبائل فون لے لیا ۔ ہمارے شور کرنے پر 2 ملزمان وقاص اور منیب کو لوگوں نے قابو کر لیا ۔ تھانہ ائرپورٹ کو محمد فیضان قریشی سکنہ ایوب کالونی چکلالہ سکیم تھری نے بتایاکہ میرے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور 2لیپ ٹاپ،موبائل،40 ہزار روپے،طلائی زیورات گھڑیاں وغیرہ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو زعیم عابد نے بتایا کہ میں اپنے موٹرسائیکل نمبرآرآئی کے- 7628پر چکلالہ سکیم تھری آیا اور موٹرسائیکل کھڑی کی تو اچانک2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آگئے جو اسلحہ کی نوک پر مجھ سے میرا موٹرسائیکل اور 3ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔ تھانہ سہالہ کے علاقے ڈی ایچ اے ٹو میں تین ڈاکو محمد اسلم کے اہل خانہ کو یرغمال بناکر چھ لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی اورموبائل لوٹ کر چلتے بنے۔ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن ٹو میں افشاں سرور کے گھرسے نامعلوم چور چالیس ہزار نقدی اور ایل ای ڈی چوری کرکے لے گئے۔اسی تھانہ کےعلاقے جی ایٹ فور میں عتیق الرحمن کے گھر سے آٹھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات چوری کرلئےگئے ، اسی علاقے میں محمد اصغر کے گھرسے پندرہ لاکھ روپے مالیت کی نقدی، انعامی بانڈ،گھڑیاں ،زیورات اورٹیپ چرا لئے گئے۔
تازہ ترین