آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ14؍رجب المرجب 1440 ھ22؍ مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چودھری شجاعت حسین کے بھتیجے کی شادی تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت

اسلام آبا(طاہر خلیل) چودھری ظہور الٰہی مرحوم کےپوتے چودھر ی وجاہت حسین کے صاحبزادے اور چودھری شجاعت حسین ،چودھری پرویز الٰہی اورچودھری شفاعت حسین کے بھتیجے چودھری حسین الٰہی ایم این اے کی شادی گزشتہ روز اسلام آباد میں انجا م پائی۔ان کی شادی سابق صدر فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کے پوتے طارق ایوب خان کی صاحبزادی عذرا ایوب سے ہوئی۔ سابق سپیکر گوہر ایوب خان نے شادی کے سلسلے میں اسلام آباد میں عشائیے کااہتمام کیا جس میں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد، وزیراعظم کے خصوصی معاون نعیم الحق، حاجی غلام احمد بلور، سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد، سلیم سیف اللہ خان، انور سیف اللہ خان،سینیٹر عثمان سیف اللہ خان، عدنان اورنگزیب، آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار سمیت اعلیٰ شخصیات موجود تھیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں