• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائوسنگ پروجیکٹ کی طرف سے شہری کی جائیداد پر تعمیرات کیخلاف حکم امتناعی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سول جج راولپنڈی میاں مقصود انجم نے راجہ مہتاب خان کی طرف سے دائر دعویٰ میں موٹر وے کے قریب ہائوسنگ پروجیکٹ کو مدعی کی جائیداد پر تعمیرات سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ راجہ مہتاب خان نے اسد عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر دعویٰ میں موقف اختیار کیا تھا کہ مدعی جائیداد کا رجسٹرڈ مالک ہے اور محکمہ مال میں بھی اس کی ملکیت کا اندراج موجود ہے مدعی کی زمین کا ایک بڑا حصہ حکومت نے موٹر وے کیلئے ایکوائر کر لیا تھا جبکہ باقی 23کنال کے قریب ملکیتی زمین پر مدعا علیہان نے غیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے اور اپنے ہائوسنگ پراجیکٹ بنا رہے ہیں عدالت نے مدعا علیہان کو چار مارچ کو طلب کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا، دعویٰ میں آر ڈی اے کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین