• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی میں جاری 5 روزہ انسداد پولیو مہم مسلسل بارش کی وجہ سے ایک دن کیلئے روک دی گئی۔ اب یہ مہم جمعہ کو شروع کی جائے گی۔ جمعرات کوبچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے۔ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی برائے پولیو چوہدری محمد حسین نے بتایاکہ راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے پانچ تحصیلوں میں ہنگامی طور پر انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔
تازہ ترین