• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودگی پھیلانے کے الزام میں ملوث چار ماربل فیکٹریوں کے مالکان بری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انوائرمینٹل مجسٹریٹ وسینئر سول جج مرزا خرم سلیم نے آلودگی پھیلانے کے الزام میں ملوث چار ماربل فیکٹریوں کے مالکان کو ٹھوس شواہد نہ ہونے پر بری کر دیا، کلیام ماربل فیکٹری کے مالک ملک عامر، صاحبزادہ ماربل کے زاہد، اے ون ماربل کے ملک طارق اور اویس ماربل فیکٹری کے مالک محمد ارشد کیخلاف پنجاب انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے اٹھارہ نومبر 2014کو آلودگی پھیلانے سمیت مختلف الزامات کے تحت کیس تیار کیا تھا ملزمان کی طرف سے ملک شاہد محمود اعوان نے دلائل دیئے۔ دوران سماعت استغاثہ ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ۔
تازہ ترین