• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہرو ں کے وکلاء کا اجلاس اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کی حمایت کا اعلان

راولپنڈی (جنگ نیوز) جڑواں شہروں کے وکلاء کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے صدارت کے امیدوار بیرسٹر راجہ شعیب رزاق، جنرل سیکرٹری عمیر بلوچ، نائب صدر رائو عمران شوکت اور جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار مظہر الحق ہاشمی کے علاوہ سابق صدر چوہدری عارف، راجہ زاہد محمود، راجہ رضوان عباسی نے شرکت کی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کامیاب ہو کر وکلاء کے مسائل حل کرانے کیلئے بھر پور جدو جہد کرینگے۔ اجلاس کے دوران جاوید خان لاء چیمبر نے تمام امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔
تازہ ترین