• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے یونین کا سکیم انچارجوں کے تبادلوں کی منسوخی کیلئے دبائو

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں برسر اقتدار یونین نے لینڈ ڈویلپمنٹ و اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سکیم انچارج کے تبادلوں کے جاری آرڈرز کی منسوخی کے لئے چیئرمین پر دبائو ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے دفتر ی امور بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔ذرائع کے مطابق یونین عہدیداروں نے تبادلوں کے جاری آرڈرز کی منسوخی کے لئے مبینہ طور پر چیئرمین کے دفتر جاکر احتجاج کیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل آرڈی اے کے لینڈ ڈویلپمنٹ و اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سکیم انچارجوں کو آپس میں بدل دیا گیا تھا ۔چیئرمین آرڈی اے عارف عباسی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بلاتفریق تبادلے کئے گئے ہیں ان کی واپسی نہیں ہو گی ، عوامی شکایات اورادارے کی بہتری کیلئے یہ تبادلے کئے گئے۔
تازہ ترین