• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب وگردونواح میں گیس پریشر بحال کیاجائے‘ بی این پی

کوئٹہ(پ ر)بی این پی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ نے کہا ہےکہ کوئٹہ شہر کے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے موسم سرما میں گیس پریشر کامسئلہ شدت اختیار کرچکاہے پی بی 30 کےعلاقوںکلی فیروز آباد بنگلزئی، کلی گشکوری، ساتکزئی اسٹریٹ بشیر چوک، خلیفہ گلی، کشمیر آباد، بی بی زیارت ٹائون، کلی مصطفیٰ آباد، کلی سردار بنگلزئی، غوث آبادسمیت مختلف مقامات پر عوام شدیدترین سردی میں بھی گیس کی سہولت سے محروم ہیں اس حوالے سے گیس کمپنی حکام کے یقین دہانی کے باوجود پریشر میں عدم بہتری کمپنی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوںنے کہاکہ پی بی 30میں گیس پریشر بحال نہ کیاگیاتو اسمبلی سمیت ہرفورم پر کمپنی کیخلاف بھرپور احتجاج کیاجائیگا۔
تازہ ترین