• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ڈبلیو پی ہر فورم پر مادری زبانوں کا دفاع کرے گی،نور اللہ وطن دوست

کوئٹہ(آن لائن)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان نور اللہ وطن دوست نے مادری زبانوں کی عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادری زبان تہذیب وتمدن اور کلچر کی عکاسی کرتی ہے ماں کی گودپہلی درسگاہ ہے جہاں ہر بچہ اپنی مادری زبان سے روشناس ہوتا ہے ریسرچ نے ثابت کیا ہے کہ پرائمری تعلیم مادری زبان میں ہی مفید ثابت ہوسکتی ہے ایک قوم کی پچان اس کی مادری زبان سے ہوتی ہے جمہوری وطن پارٹی نے سب سے پہلے مادری زبانوں کو بلوچستان میں لازمی قرار دیا تھا شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی نے اپنی دور وزارت اعلیٰ میں جو تاریخی کارنامے سرانجام دیئے ہیں ان میں ایک پرائمری تک پشتون،بلوچ ،براہوئی،ہزارگنجی میں تعلیم لازمی قرار دیا تھا اور تعلیمی اداروں میں باقاعدہ کلاسز بھی شروع ہوئے مگر بد قسمتی سے وہ سلسلہ چند نادیدہ قوتوں نے روک لیا تاکہ پشتون،بلوچی،برائیوئی سے لوگ آگاہی حاصل کرسکیں اب ایک مرتبہ پھر جے ڈبلیو پی مادری زبانوں کی ترقی وترویج کیلئے جو اقدامات اٹھائے گی اور ہر فورم پر مادری زبانوں کی دفاع کرے گی جمہوری وطن پارٹی وزیر اعلیٰ جام کمال سے پر زوراپیل کرتی ہے کہ پشتو اکیڈمی ،بلوچی اکیڈمی،براہوئی اکیڈمی کے فنڈ کو زیادہ کریں جو کٹوتی کی گئی ہے اس کو فوری طور پر دوبارہ بحال کریں تاکہ ہماری مادری زبانوں کی تاریخ محفوظ رہیں۔
تازہ ترین