• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیو ڈی اے کی گورننگ باڈی مافیا کیخلاف کارروائی کرے‘مشترکہ بس اونرز

کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صوبائی صدر حاجی نصر اللہ خان کاکڑ آل پشتون بیلٹ منی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی امیر محمد یٰسین زئی ضلع پشین کے صدر عبدالمنان کاکڑ ژوب کے صدر حاجی غفار کاکڑ‘ قلعہ عبداللہ کے صدر حاجی رفیق کاکوزئی‘ جنرل سیکرٹری باہو الدین بادیزئی‘ قلعہ سیف اللہ کے صدر حاجی رضا جوگیزئی‘ لورالائی کے صدر حاجی غفار یٰسین زئی‘ مسلم باغ کے صدر ملک عطاء محمد مہترزئی‘ آل کاریزات کے صدر امین عیسیٰ خیل زیارت کے صدر حاجی یار محمد یٰسین زئی‘ دکی کے صدر غازی خان ناصر‘ ہرنائی کے صدر حاجی عامر خان اور دیگر ٹرانسپورٹروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کیو ڈی اے کی چیئرپرسن بشریٰ رند اور ڈی جی کیو ڈی اے بالاچ عاجز بلوچ‘ گورننگ باڈی اور کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کیو ڈی اے کی گورننگ باڈی اجلاس سے کیو ڈی اے بھی ترقی کریگا اور اس سے عوام اور ٹرانسپورٹروں کے کاروبار میں بھی ترقی ہوگی اجلاس میں کیو ڈی اے کی زمین پر قابض مافیا کے خلاف سخت کارروائی کے فیصلے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں مافیا اور کیو ڈی اے کے افسروں نے کروڑوں روپے کمائے ان میں سے کچھ افسران ریٹائرڈ ہوئے اور کچھ موجود ہیں 2000ء سے لیکر آج تک ہم ٹرانسپورٹروں نے ان عناصر کی نشاندہی کی ہے جو کرپشن میں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی روڈ پر ہمارے ٹرانسپورٹروں کے 2007ء سے 8 پلاٹ سائٹ پلان‘ نقشہ پورے کاغذات مکمل ہیں مگر آج کیو ڈی اے ہمیں جگہ نہیں دے رہا ہم ٹرانسپورٹرز دلیر خان خاتون چیئرپرسن بشریٰ رند اور ڈی جی کیو ڈی اے بالاچ عاجز سے توقع رکھتے ہیں کہ مافیا کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائیگی اور شریف اور غریب ٹرانسپورٹروں کو ان کا حق دیا جائیگا۔
تازہ ترین