آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ14؍رجب المرجب 1440 ھ22؍ مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنسی کے باوجود 10 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں،بی ایس او

کوئٹہ(آن لائن) بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری منیر حبیب جالب بلوچ نے بلوچستان میں تعلیمی ایمر جنسی کے نفاذ پرافسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان تعلیمی ایمر جنسی کے حوالے سے بڑی باتیں کر رہی ہے مگر صورتحال یہ ہے کہ ایمرجنسی کے باوجود 10 لاکھ بچے تعلیم سے محروم اور ہزاروں سکولوں میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افسوس کہ گذشتہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت نے بھی تعلیمی ایمر جنسی کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی، بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ٹوائلٹ سمیت دیگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اور ڈیرہ مراد جمالی میں ایک گیراج سے پرائمری سکول کی سلیٹ سمیت دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں کیا تعلیمی ایمر جنسی یہ ہے کہ اساتذہ سکولوں میں حاضر نہیں ہو تے ہیں اور سکول کی حالت زار یہ ہے کہ لوگ وہاں مال مویشی رکھتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں