آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ14؍رجب المرجب 1440 ھ22؍ مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جاسوس کو فی الفور پھانسی دی جائے‘ عبدالستارچشتی

کوئٹہ (آئی این پی ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے بھارت میں پاکستانی قیدی کی شہادت اور قونصلیٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی ادارے نہتے قیدی کے قتل کانوٹس لیں بھارتی حکومت کی جانب سے جنونی اقدامات کرکےمسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوںنے کہاکہ مودی نے عام انتخابات سے جنگی ماحول پید اکردیاہے جو بھارت سمیت خطے کی تباہی کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ بھارتی جاسوس کلبوشن کو فوری طورپر پھانسی دی جائے کیونکہ وہ خود پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا اعتراف کرچکا ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں