• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے وفد کے اعزاز میں ملک نعیم بازئی نے ظہرانہ دیا

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے ایکسائز ملک نعیم بازئی نے خیبر پختونخواء کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان اور 21رکنی اراکین اسمبلی اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ظہرانے میں خیبر پختونخوا کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان ،وزیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش،وزیر اطلاعات شوکت خان یوسفزئی سمیت خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل اراکین اسمبلی یو این ڈی پی کے نمائندے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی،ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئر مین ومشیر کھیل برائے عبدالخالق ہزارہ ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین،اراکین اسمبلی مبین خان خلجی،احمد نواز بلوچ،نوابزادہ عمر فاروق کاسی،اے این پی کے جمال الدین رشتیا،قاسم خان اچکزئی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
تازہ ترین