• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی ڈی جی صحت،زراعت اورلائیو اسٹاک کو خضدار میں کیمپ آفس قائم کرنے کی ہدایت

کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل صحت، ڈائریکٹر جنرل زراعت اور ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک کو 24گھنٹے کے اندر خضدار میں اپنے کیمپ آفس قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت ، زراعت اور لائیواسٹاک کے شعبوں کو فوری طور پر بحال کرنا ہے، وزیراعلیٰ نے صحت اور لائیو اسٹاک کے محکموں کوآڑنجی، سارونہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ اور مال مویشیوں کے عارضی ہسپتال قائم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ متاثرہ افراد کو علاج معالجہ کی تمام ضروری سہولیات فراہم کی جاسکیں اور مال مویشیوں کی حفاظتی ویکسین اور چارہ کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو آرنجی اور سارونہ تحصیلوں کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
تازہ ترین