• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ واقعے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی سبکی ہوئی جبکہ پاکستان کو کامیابی ملی ہے، پلوامہ میں بھارتی فوج کے خلاف خودکش حملہ دہشت گردی کے طور پر نہیں لیا گیا۔

سیکورٹی کونسل کے اعلامیہ میں پاکستان کا نام نہ ہونا سفارتی سطح پر پاکستان کی بڑی فتح ہے، پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے بھی مختلف ممالک کے سفیروں کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔

بھارتی سازشوں کے باوجود سیکورٹی کونسل کے بیان میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں جبکہ بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر دھرنے کی بے انتہا کوشش کی تھی مگر عالمی سطح پر سبکی ہوئی، نئی دہلی میں مختلف ممالک کو بریفنگ بھی دیں مگر کچھ بھی کام نہ آیا۔

سلامتی کونسل نے پلوامہ واقعہ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ مہم ناکام بنادی، ثبوت کے بجائے الزامات سے کام لینے کی بھارتی پالیسی سلامتی کونسل نے بھی رد کر دی۔

بھارت کی سر توڑ کوششوں کے باوجود پلوامہ واقعہ پر سلامتی کونسل کا مذمتی بیان 7 روز بعد جاری ہوا جبکہ بھارت نے امریکا کا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی بھی ہرممکن کوشش کی مگر ناکام رہا۔

تازہ ترین