• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی نیلم میں تودہ، لودھراں میں چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق

آزادی کشمیر میں وادی نیلم اور پنجاب کے شہر لودھراں میں برفانی تودہ اور مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفانی تودہ گرنے سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

وادی نیلم میں سام گام کے مقام پر برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بچےسمیت 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے جبکہ 2 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔

پنجاب کے علاقے لودھراں میں بارش کےباعث مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں جبکہ دوسری بیٹی زخمی ہوئی ہے۔

ادھر نگر کے علاقے میں چھلت کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے شاہراہ قراقرم بند ہو گئی، مسافر بس برفانی تودے کی زد میں آ گئی، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج ملک میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بیلا اور اوتھل میں امدادی کام مکمل ہوگیا،3 لاشیں اور سیلاب میں پھنسے افراد کو نکال لیا گیا۔

لاکڑہ میں پھنسے افراد کےلیے پاک فوج آج ریسکیو آپریشن کرے گی، بلوچستان کو سندھ سے ملانےوالے واحد پل پر خطرناک کریک پڑ گئے،جبکہ بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 298 فٹ تک پہنچ گئی۔

تازہ ترین