• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استور میں برفباری جاری، زمینی رابطہ منقطع

استور اور گرد و نواح میں 4 روز سے وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، مسلسل برف باری کے باعث ضلع کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

استور میں خچیک کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے گلگت راولپنڈی روڈ بند ہو گیا،محکمہ ورکس کے مطابق برفانی تودہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنراستور کا کہنا ہے کہ آئندہ 2روز میں گلگت راولپنڈی روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف ہے اور بارش کا سلسلہ بھی بند ہو گیا ہے تاہم سردی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا ہے۔

وادی کوئٹہ اور گرد و نوح میں مطلع صاف ہے اور ہفتہ رفتہ کے دوران ہونے والی بارش کا سلسلہ بھی رک گیا ہے تاہم بارش اور پہاڑوں پر ہونے والی معمولی برف باری کے باعث اب ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے۔

حالیہ بارش سے بلوچستان بھر میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے تاہم بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ رک گیا ہے۔

آج صبح کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ اور قلات میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ، بارکھان میں 4، تربت میں 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مزید سرد رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین