• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لال سوہانرا پارک میں نایاب نسل کا گینڈا مر گیا

پنجاب کے شہر بہاول پور میں واقع لال سوہانرا نیشنل پارک میں نایاب نسل کا گینڈا ٹی بی کا شکار ہو کر مر گیا۔

مادہ گینڈا ایک ماہ پہلے اسی مرض کا شکار ہو کر مر چکی ہے، گینڈوں کا یہ نایاب جوڑا شاہ نیپال نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ ضیاء الحق کو تحفے کے طور پر دیا تھا۔

ماہرین کی ٹیم یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ جیون ساتھی کے بچھڑنے کا غم یا مہلک بیماری گینڈے کی موت کی وجہ بنی۔

یہ گینڈے کی جوڑی جس وقت نیپال کی جانب سے لال سوہانرا نیشنل پارک میں آئی تھی اس وقت یہ بچے تھے جنہیں پارک کی انتظامیہ نے نہایت توجہ کے ساتھ پالا پوسا۔

بہاولپور اور دوسرے شہروں سے بچے بڑے گینڈوں کی اس جوڑی کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں آتے تھے۔

گینڈے کو بچانے کی پارک انتظامیہ نے کافی کوشش کی مگر وہ بیماری کی شدت کے باعث جانبر نہیں ہو سکا۔

تازہ ترین