• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ز ہریلےکھانے سے ہلاکتوں پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 5 ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ فوڈ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کوواقعے کی تحقیقات بذات خودکرنےاور متاثرہ خاندان کی ہر قسم کی مدد کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ کرچی میں زہریلا کھانا کھانے کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین سے تفصیلات لے کر فوری کارروائی کی جائے۔

وزیراعلی سندھ نے اس قسم کے واقعات کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کوئٹہ سے آئے تھے، بچوں کی والدہ اور پھپھو نے کھانا صدر کے ایک نجی ہوٹل سے منگوایا تھا جس کے بعد بچوں کی حالت تشویشناک ہوگئی اور وہ جاں بحق ہو گئے۔

تازہ ترین