• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ٹرالر نے موٹر سائیکل کچل دی، 2 خواتین جاں بحق

کراچی کے علاقے لانڈھی میں داؤد چورنگی کے قریب ایک ٹرالر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں، ٹرالر ڈرائیور موقع سے باآسانی فرار ہو گیا۔

کراچی میں لانڈھی داؤد چورنگی پر خٹک میڈیکل کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

حادثے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کرایا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت الفت اور سیما کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

تازہ ترین