• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند غذائوں کے استعمال سے بالوں کا گرنا بند

آج کل ہر کوئی چاہتا ہے کہ اُس کے بال خوبصورت اور لمبے ہوں لیکن بالوں کا گرنا بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے ، نہ صرف خواتین بلکہ مرد حضرات کے لیے بھی بال گرنا عام سی بات ہو گئی ہے، چند غذائوں کے استعمال میں اس مسئلے سے نجات مل سکتی ہے۔

پالک

پالک بالوں کی نشونما کے لیے انتہائی مفید ہوتی ہے۔جسم میںآئرن کی کمی ، بالوں کے گرنے کا سبب بنتاہے اور پالک آئرن سے بھرپور سبزی ہے جس کا باقائدہ استعمال بالوں کو جڑوں سے مضبوط بنا کر گرنے سے روکتا ہے۔

انڈا ، دودھ ، دہی

انڈا ، دودھ اور دہی غذایت سے بھرپور ہیں۔ان کے استعمال سے پروٹین ، وٹامن ،زنک کی کمی پوری ہوتی ہے اور بالوں کا گرنا رک سکتا ہے۔

اخروٹ

روزمرہ کی خوراک میں اخروٹ شامل کریں۔ اخروٹ میں موجود پروٹین ، وٹامن، میگنیشیم بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے ، اور بال لمبے ، اور گھنے ہو جاتے ہیں۔

امرود

وٹامن سی بالوں کو نرم وملائم اور گھنا بناتا ہے ۔امرود وہ پھل ہے جس میں بھرپور وٹامن سی ہوتا ہے اور اس کو کھانے سے بال خشک نہیں رہتے۔

مسور کی دال

دال کو کھانے سے اکثر لوگ دور بھاگتے ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مسور کی دال بالوں کی نشوونما میں انتہائی مفیدثابت ہوسکتی ہے۔

اس دال میں موجود فولک ایسڈ خون کے سرخ ذرات کو پیدا کرتا ہے جو بالوں کی جڑوں تک آکسیجن کی فراہمی کو ممکن بناتے ہیں ۔جس کے استعمال سے بالوں کا گرنا رُک جاتا ہے اور بال لمبے اور مضبوط ہو جاتے ہیں۔

’جو ‘

’جو ‘کو اپنے کھانے میں ذیادہ استعمال کریں ،جو جسم سے وٹامن ای ، آئیرن اورکوپر کی کمی کو دور کرتا ہےاورکمزور بالوں کو مضبوط بناتا ہے۔

چار مغز

ویسے تو آپ سب نے سُنا ہی ہو گا کہ چار مغز انسانی صحت کے لیے بہت ذیادہ مفید ہے ، لیکن آج یہ بھی جان لیجئے کہ اس میں موجود فیٹی ایسڈز سےگرتے بال رُک جاتے ہیں۔اس کے استعمال سے بال گھنے، لمبے اور مضبوط ہو تے ہیں۔

چکن

چکن(مرغی کا گوشت) پروٹین سے بھرپورہوتا ہے۔مرغی کواپنی غذا میں شامل کریںیہ بالوں کو توانا رکھتی ہے۔

گاجر

گاجر میں ’بیٹا کیروٹین‘ہوتا ہے جس سے وٹامن اے بنتا ہے۔ گاجر صرف آنکھوں ، صاف رنگت کے لیے ہی نہیں ، بلکہ بالوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔اگر آپ کو وٹامن اے کی کمی ہوجائے تو بال پتلے اور بے جان ہوجاتے ہیں، لہذا گاجروں کا جوس آپ کے بالوں کو مضبوط و توانا کرے گا۔

اِن سب غذاؤں کو اپنی خوراک میں استعمال کرنے سے بال جڑوں سے گھنے ، لمبے ،چمکدار اور مضبوط ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ بھی یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال بھی خوبصورت ہو جائیں تو آج سے ہی ان غذاؤں کا استعمال شروع کر دیں۔

تازہ ترین