• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سوپور میں بھارتی فوج نےمزید ایک کشمیری کو شہید کر دیا۔

انتہا پسندوں کے کشمیریوں پر حملوں اور بھارتی جارحیت کےخلاف کشمیری تاجروں نے آج مقبوضہ وادی میں کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے آج بھی مقبوضہ وادی کے علاقے سوپور کا محاصرہ کررکھا ہے ،کئی گھنٹوں سے علاقے میں گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔

محاصرے کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہو گیا، قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر کے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔

انتہاپسندوں کے کشمیریوں پر حملے اور بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیری تاجروں کی اپیل پر لال چوک سمیت سری نگر کے مختلف علاقوں میں آج دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں ، بھارتی مظالم کے خلاف لال چوک پر احتجاج بھی کیا جائے گا۔

دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیری طلبا پرحملوں کی درخواست پر سماعت کی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نےمرکزی حکومت اور 10 ریاستوں کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین