• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن سے پاک بھارت انٹرا کشمیر ٹریڈ بحال

پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن سے ہونے والی انٹرا کشمیر ٹریڈ بحال ہو گئی۔

ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی کے مطابق تجارتی سامان کے لیے دو دن بند رہنے والا پونچھ کا راستہ کھول دیا گیا ہے جس کے بعد پاک بھارت تجارت بحال ہو گئی ہے۔

ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ پونچھ کے راستے سامان سے لدے 34 ٹرک آزادکشمیرمیں داخل ہوئے ہیں جن پر ٹماٹر، انناس سمیت دیگر اشیاء موجود ہیں۔

ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی نے یہ بھی بتایا ہے کہ خشک میوہ جات اور دیگر سامان سے بھرے19 ٹرک مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے ہیں۔

تازہ ترین