• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماعت سے محروم شخص نے انجینئرز کو حیران کر دیا

پیدائشی طور پر قوت ِسماعت سے محروم شخص نے برقی فضلے کا استعمال کرتے ہوئے موٹرسائیکل تیار کر لی۔

بھارتی شہرگجرات سے تعلق رکھنے والے 60سالہ وشنوں پٹیل نےپرانے موبائل، ٹی وی ریموٹ اور لیپ ٹاپ کے مختلف حصوں کو زیرِاستعمال لاتے ہوئے سات موٹر سائیکلیں بنا ڈالیں۔

الیکٹرونک ویسٹ سے تیار کردہ یہ موٹرسائیکلیں پیٹرول سے نہیں چلتی بلکہ بیٹری سےچلتی ہیں جنہیں دیکھ کر شاید انجینئرز بھی حیران ہوں۔

منفرد صلاحیت کے مالک وشنوں پیدائشی طور پر قوتِ سماعت سے محروم ہیںمگرانہوں نے کبھی بھی معذوری کو اپنے لیے کمزوری یا رکاوٹ بننے نہیں دیا۔

وشنوں کہتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعدانہوں نے جسمانی طور پر دیگر معذور افراد کی آسانی کے لیےتین پہیوں والی بائیکیں ایجاد کیں۔

وشنوں نے بتایا کہ برقی موٹرسائیکل کے ذریعےکسی قسم کے زہریلے مواد کا اخراج نہیں ہوتا جو ماحول کے لیے نقصان دہ ہو۔

تازہ ترین