• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ میں جاری پی ایس ایل 4 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندر آمنے سامنے ہونگے جبکہ دوسرےمیچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا ٹکراؤ ہوگا۔

پاکستانی وقت کے مطابق ملتان سلطانز اور لاہور قلندر آج ساڑھے 4 بجے مدِمقابل ہونگےجبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیم رات 9 بجے میدان میں آئیں گی۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نےڈیرن سیمی کی قیادت میں 3 میچز میں سے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہےاور اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 میچز میں سے 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ملتان سلطان شعیب ملک کی قیادت میں اب تک ایک ہی میچ جیت پائی ہے۔

پی ایس ایل 4 کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپر ہے ، پشاور زلمی دوسرے نمبر پر، جبکہ ملتا ن سلطان ، اسلام آبادیونائیٹڈ ، کراچی اور لاہور کے دو دو پوائنٹس ہیں.

یاد رہے کہ محمد حفیظ 16 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی سے محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین