• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سراج درانی کو سندھ اسمبلی پہنچا دیا گیا

نیب کی ٹیم نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتارآغا سراج درانی کو سندھ اسمبلی پہنچا دیا۔

گزشتہ روزسندھ اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کےلیے سراج درانی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے تھے۔

قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری نے آغاسراج درانی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے ۔

احتساب عدالت نے گزشتہ روز اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔

تازہ ترین