• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5بچوں کی ہلاکت، 18 افراد زیر حراست، ہوٹل سیل

کراچی میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچوں کی ہلاکت کے سلسلے میں پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مار کر وہاں سے 18 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کہتے ہیں کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فوڈ پوائزننگ کا کیس ہے، سندھ فوڈ اتھارٹی نے تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کر دی ہے۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹر آپریشن سندھ فوڈ اتھارٹی ابرار شیخ کا کہنا ہے کہ ہوٹل سے کھانوں کے نمونے اور دیگر شواہد اکھٹے کر لئے ہیں، ہوٹل کو عارضی طور پر سیل کر رہے ہیں۔

سندھ فوڈ سندھ فوڈ اتھارٹی نے معائنے کے دوران کئی مضر صحت اشیاء بھی قبضے میں لیں،ہوٹل کےاسٹور روم سے زائد المعیاد جوس قبضے میں لیے گئے۔

سندھ فوڈ سندھ فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق ہوٹل سے 3 درجن سے زائد المعیاد کولڈ ڈرنکس بھی قبضے میں لے لی گئیں ہیں جبکہ مختلف کھانوں میں ناقص تیل بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

تازہ ترین