• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی وی کے اکاؤنٹس سے رقم کی منتقلی کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔

فواد چوہدری کے آئی جی اسلام آباد کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق یہ خط پی ٹی وی کی یونین کے سیکریٹری کی شکایت پر تحقیقات کرنے کے لیے لکھا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے خط میں کہا ہے کہ پی ٹی وی کے اکاؤنٹس سے رقم کی منتقلی کے معاملے پر ضابطہ فوجداری کا مقدمہ بنتا ہے، معاملے کی میرٹ پر تحقیقات کر کے آگاہ کیا جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خط کے ساتھ رقوم کی غیر قانونی منتقلی کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔

منسلک دستاویز کے مطابق 31 لاکھ 80 ہزار روپے اور 17 لاکھ 60 ہزار روپے کے مشکوک چیک کیش کروائے گئے۔

تازہ ترین