• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا میں ایک مجرم نے کیس ہارنے اور 47سال قید کی سزا ملنے پر اپنے ہی وکیل کی پٹائی کردی۔

یہ واقعہ امریکی ریاست اوہائی کے کورٹ روم میں پیش آیا جہاںجب جج نے مجرم کو سزا سنائی تو وہ اپنے وکیل پر چڑھ دوڑا اور اس پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کردی۔

رپورٹ کے مطابق اس اچانک حملے پر وہاں موجود دیگر وکلاء اور پولیس اہلکاروں نے فوری مجرم کو قابو کیا اور جیل منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ چلسٹن نامی اس مجرم کو پولیس نے2017میں گھریلو تشدد اور آتشزدگی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔


تازہ ترین