آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ14؍رجب المرجب 1440 ھ22؍ مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہالی و وڈکے سب سے بڑے اور معتبر’آسکر ایوارڈ‘کی تیاریوں کا آغازکردیا گیا ہے جو24فروری کو کیلیفورنیا میں منعقد ہو گا۔

آسکر 91ویں کی تقریب میں بس 2روز باقی رہ گئے ہیں جبکہ اسی سلسلے میں’ ڈولبے تھیٹر‘ میں ریڈ کارپٹ بھی سجا دیا گیا ہے۔

ایوارڈ کی تزئین آرائش کے ساتھ ساتھ تقریب کے شرکاء اور اداکار اپنے اسٹائل کو سب سے منفرد دکھانے کی کو ششوں میں مصروف ہیں۔

اس ایوارڈ فنکشن کےکھانے کا مینوبھی فائنل ہوچکا ہے ۔

25سال سے آسکر ایوارڈز کی تقریبات میں مزے مزے کے کھانے تیار کرنے والے آسٹرین نژاد امریکی شیف Wolfgang Puck کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

تو بس انتظار کی گھڑیاں بس ختم ہی ہونے کو ہیں کیونکہ ستاروں سے سجی یہ رنگا رنگ تقریب2دن بعد24 فروری کو کیلیفورنیاDolby  Theatreمیں منعقدکی جائیگی جس میں دنیا بھر سے فلمی ستارے پوری سج دھج کے ساتھ شرکت کیلئے پہنچیں گے۔


Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں