• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے علاج پر قوم کے 28 کروڑ خرچ ہوئے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم بنے، ان کے علاج پر قوم کے 28 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

راجن پور میں صحت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ جیل بھیجو یا علاج کے لئے برطانیہ بھیجو۔

عمران خان نے کہا کہ اسپتالوں کو ٹھیک کرنے کے لئے مزید اصلاحات لائیں گے، ہم ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں سرکاری اسپتالوں کا معیار ایسا ہو کہ عام آدمی اور وزیراعظم سب علاج کے لئے وہاں جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنا چاہے شور مچائے ہم نے کسی کو نہیں چھوڑنا ہے ایک، ایک کا احتساب کرنا ہے۔

وزیراعظم نے مستحق افراد میں ہیلتھ کارڈز بھی تقسیم کیے۔

تازہ ترین